اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالاضحیٰ پر مبارکباد دی ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سربراہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پُرتشدد تنازعات کے باعث اپنے پیاروں کے ساتھ عیدالاضحیٰ نہ مناسکنے والے تمام مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔
سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ اس تہوار کی یکجہتی اور ہمدردی کی اقدار سب کی ہمدردی و امن کی طرف ہماری رہنمائی کرتی ہیں۔




















