Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قازقستان کے صدر نے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

وزیراعظم شہبازشریف اورقازقستان کے صدرقاسم جومارت توکائیوکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدرکوعیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ اورباہمی دلچسپی کےعلاقائی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ قازقستان کے صدرنے شہبازشریف کے دوسری باروزیراعظم منتخب ہونےپراظہارمسرت کیا۔

قازق صدر نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی اوراقتصادی صورتحال کومضبوط بنانےمیں مدد ملےگی۔

ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزیراعظم اور قازق صدرنے دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری میں وسعت دینے کی مشترکہ خواہش کااعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دونوں ممالک میں بہترروابط اقتصادی، تجارتی تعلقات کیلئےاہم ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے قازقستان کے صدرکوجلد دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ قازقستان کے صدرنے وزیراعظم کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version