قومی بجٹ برائے 25-2024 کی منظوری کا اگلا مرحلہ کل شروع ہو گا۔
کل اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے شروع ہو رہا ہے جس میں قومی بجٹ برائے 25-2024 کی منظوری کے حوالے سے بحث کا آغاز ہو گا۔
قومی اسمبلی اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں ارکان بجٹ پربحث کریں گے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں بجٹ پر بحث تقریباً ایک ہفتہ جاری رہے گی، بجٹ پر بحث کے دوران سینیٹ سفارشات قومی اسمبلی کو بھیجی جائیں گی۔
سینیٹ سفارشات میں سے کچھ کو وزیر خزانہ بجٹ میں شامل کرنے کا اعلان کریں گے، بجٹ پر بحث کے بعد مطالبات زر کی منظوری، کٹوتی کی تحاریک پیش کی جائیں گی۔
بجٹ اجلاس میں ضمنی گرانٹس کی منظوری بھی دی جائےگی، بجٹ کی منظوری 30 جون سے قبل ہر صورت مکمل کر لی جائے گی۔
بجٹ تاخیر سے پیش ہونے اورعید تعطیلات کے باعث بجٹ پر ہفتہ کو بھی بحث ہو گی۔
بجٹ 25-2024 کی منظوری کے بعد یکم جولائی سے نئے مالی سال کا آغاز ہو جائے گا۔
