مکہ مکرمہ میں ہیٹ ویو سے جاں بحق حاجیوں کی تعداد 900 سے تجاوز کرگئی ۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق حج سیزن کے دوران گرمی سے جاں بحق ہونے والے حاجیوں کی تعداد 922 تک جا پہنچی ہے۔
عرب سفارتکار کا کہنا ہے کہ جاں بحق مصری حاجیوں کی تعداد ہی کم سے کم 600 تک ہے۔
ہیٹ ویو سے جاں بحق دیگر حاجیوں کا تعلق اردن، انڈونیشیا، ایران، سینیگال، تیونس اور عراق سے ہے۔
تاہم اردن کے 20 لاپتہ حاجیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔
حج کے دوران درجہ حرارت 51.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
