روسی صدر ولادیمیر پیوٹن شمالی کوریا کے سرکاری دورے کے بعد ویتنام پہنچ گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر کا دارالحکومت ہنوئی میں ویتنام کے صدر ٹو لام نے ایک سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کیا۔
روسی صدر کا کہنا ہے کہ ویتنام کے ساتھ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
روس اور ویتنام کے درمیان معیشت اور تجارت کے میدان میں بھی تعلقات میں بہتری آئی ہے۔




















