Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجٹ اجلاس میں شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ پیپلزپارٹی نے حکمت عملی طے کرلی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی نے آج کے بجٹ اجلاس میں بھی علامتی شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس میں شرکت بلاول بھٹو زرداری کی وزیر اعظم شہبازشریف سے ملاقات سے مشروط کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف سے ملاقات کامیاب ہوئی تو پورے پی پی ارکان اجلاس میں شرکت کریں گے اور اگر ملاقات کامیاب نہ ہوئی تو پی پی پی کے چار ارکان علامتی شرکت کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی نے آغا رفیع اللہ، اسد عالم نیازی، قادرپٹیل اور شبیر بجارانی کو بجٹ اجلاس میں علامتی شرکت کے لئے نامزد کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بجٹ تقریر کے دوران بھی پی پی پی کے چار ارکان نے ہی علامتی شرکت کی تھی، بجٹ تقریر کے اجلاس میں سید نوید قمر، سید خورشید شاہ، اعجاز جاکھرانی اور سید غلام مصطفی شاہ شریک ہوئے تھے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ہم پی پی پی اپنے تحفظات سے پیچھے نہیں ہٹے گی، بلاول بھٹو وزیراعظم کی طرف سے عملی اقدامات تک پی پی ارکان کی علامتی شرکت کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version