Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صیہونی گروپ کے ساتھ وائرل تصویر پر شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

اسرائیل کی حامی تنظیم ’فرینڈز آف اسرائیل‘ کے عہدیداروں کے ساتھ وائرل تصویر پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا۔

اسرائیل کی حامی تنظیم فرینڈز آف اسرائیل نے شاہد آفریدی کے ہمراہ ’ایکس‘ پر ایک تصویر پوسٹ شیئر کی، جس کے کیپشن میں یہ الزام عائد کیا گیا ’آفریدی نے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہمارے مطالبے کی حمایت کی‘

پوسٹ کی گئی تصویر میں شاہد آفریدی مانچسٹر میں دو مظاہرین کے ساتھ کھڑے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں سے ایک نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈ پکڑا ہوا ہے جس میں حماس کی جانب سے اغوا کیے گئے اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق تحریر درج ہے۔

اس پوسٹ کے ردعمل میں شاہد آفریدی نے ایکس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہراپ لوڈ کی گئی چیز پر یقین نہ کریں، ۔ برطانیہ کے شہر مانچسٹر کی ایک گلی ٹہلتے ہوئے ایک مداح نے سیلفی کی درخواست کی تو میں نے تصویر بنالی۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے میری اس  تصویر کو صیہونی گروپ کی توثیق سے جوڑ دیا، میں پوری دنیا میں اپنے مداحوں کے ساتھ تصویریں کھنچواتا ہوں اور یہاں بھی صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔

شاہد آفریدی نے کہا کسی متنازع تنظیم کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر کو میری جانب سے کسی قسم کی حمایت نہ سمجھا جائے، فلسطین میں معصوم جانوں کی اذیت میں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے، میں اس جنگ کے خاتمے اور فلسطینیوں کی آزادی کی دعا کرتا ہوں۔

اسرائیل کی حامی تنظیم کی جانب سے آفریدی کی پوسٹ پر کمنٹ کیا گیا کہ ’آفریدی نے اپنے کیمرے سے ہمارے پلے کارڈز کے ساتھ خود تصویر کھینچی اور گروپ کے پلے کارڈ کے ساتھ سیلفی بنانے پر رضامندی ظاہر کی۔

شاہد آفریدی نے فوری طور پر اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا ’انہوں نے ایک مداح کے ساتھ سیلفی لی تھی اور وہ اس گروپ کی ٹوئٹ کی توثیق نہیں کرتے‘

متعلقہ خبریں

Exit mobile version