متعدد یورپی ممالک کے بعد ایشیائی ملک آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرمینیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے غزہ میں اسرائیلی بربریت کو شہری آبادی کے خلاف تشدد قرار دے دیا۔
آرمینیا کے وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی قانون، مساوات اور خودمختاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمہوریہ آرمینیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرتا ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمینیا مسلح تنازعات اور شہری آبادی کے خلاف تشدد کے دوران شہری بنیادی ڈھانچے کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں غزہ میں اب تک کم از کم 37 ہزار 431 افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری ہیں۔




















