Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عازمین حج کی اموات، تیونس کے صدر نے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا

حج کے دوران  49 عازمین حج کی اموات  کے باعث تیونس کے صدر نے وزیر مذہبی امور کو برطرف کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر مذہبی امور ابراہیم الشائبی کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ذمہ داریاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تیونس کے صدارتی ہاؤس سے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی گئی۔

اس سے قبل تیونس  کی وزارت خارجہ نے  3 تیونسی حجاج کی اموات کی تصدیق کی تھی۔

دوسری جانب تیونس کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اموات کی تعداد  49 ہو گئی ہے۔

 وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ انتقال کرنے والے زیادہ تر حجاج کرام سیاحتی ویزے پر سعودی عرب گئے تھے اور اپنے اپنے ملکوں کے لیے متعین سعودی حج پروٹوکول کا حصہ نہیں تھے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری  اعداد وشمار کے مطابق رواں سال مجموعی طور پر 18 لاکھ حجاج نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔ ان میں سے 16 لاکھ کا تعلق بیرون ملک سے تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version