Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں، حنیف عباسی

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کرنے لگتا ہے توکچھ عناصر ٹانگ کھینچنے لگ جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بجٹ میں اقدامات سے انڈسٹری کوچلانےمیں مدد ملے گی، تنخواہ داراربوں روپے آمدن والوں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک ترقی کرنے لگتا ہے توکچھ عناصر ٹانگ کھینچنےلگ جاتے ہیں، تنخواہ دارطبقے پرٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں۔

حنیف عباسی نے کہا کہ بجٹ میں سولر پینل پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، سولرپر ٹیکس لگانے کی حکومتی ارکان نے مخالفت کی تھی، ہم نے سرمایہ کار کو نہیں اپنی عوام کو بچانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version