لاطینی امریکی ملک وینزویلا کے ساحل کے قریب زلزلہ آیا ہے جس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز وینزویلا کی ریاست سوکرے کے شہر یاگواراپارو کے شمال مشرق میں تقریباً 30 کلو میٹر دور تھا اور اس کی گہرائی87 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے وینزویلا کی ریاست سوکرے کے علاوہ ریاست مونیگاس اور شمالی ڈیلٹا اماکورو کے کچھ حصّوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔




















