Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس میں عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ، 19 افراد ہلاک

روس میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کرکے 19 افراد کو ہلاک کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے علاقے داغستان میں نامعلوم مسلح افراد نے عیسائی اور یہودی عبادت گاہوں پر حملہ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور متعدد زائد زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے دو گرجا گھروں اور یہودی عبادت گاہ کی عمارتوں کو آگ لگائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں گرجا گھر کا پادری اور 15 پولیس اہلکار سمیت شہری شامل ہیں جب کہ 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

دوسری جانب پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز و تصاویر میں دھوئیں کو باآسانی دیکھا گیا ہے۔

داغستان کے دارالحکومت ماخچکالا میں عبادت گاہوں پر حملہ کیا گیا ہے، جہاں پولیس چوکی بھی حملے کی زد میں آگئی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ داغستان میں ہونے والے حملے پر دہشت گردی کی کارروائیاں کے تحت تحقیقیات شروع کردی گئی ہیں۔

قومی انسداد دہشت گردی کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ اس حملے میں دو آرتھوڈوکس گرجا گھروں، ایک یہودی عبادت گاہ سمیت پولیس چوکی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version