لندن: انگلینڈ میں گرمی کی لہر کے باعث بیشتر حصوں کے لئے جمعرات تک ییلو وارننگ جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے بعض مقامات پر دن میں درجہ حرارت 30 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق ییلو وارننگ کا مطلب ہے کہ ناتواں افراد کے لئے موسمی حالات خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث ہیلتھ اور کیئر سیکٹر پر پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ اور ناردرن آئرلینڈ میں آج درجہ حرارت 24 سے 27 سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں تیز دھوپ نکلے گی جب کہ راتیں بھی گرم ہوں گی، ییلو ہیٹ ہیلتھ الرٹ لندن سمیت انگلینڈ کے بیشتر حصوں کے لئے جاری کیا گیا ہے۔
