Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی

پنجاب کا پہلاانقلابی ایجوکیشن پروگرام، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب اسکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دے دی۔

پنجاب میں پہلاپبلک سیکٹرمونٹیسوری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ سرکاری اسکولوں کے ایک ہزارگراؤنڈزکی 6 ماہ میں تعمیروبحالی کا ہدف مقررکرتے ہوئے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ واراورماہانہ مقابلے شروع کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

راجن پور، لیہ، بھکرمیں اسکول نیوٹریشن پائلٹ پراجیکٹ کااگست سےآغازہوگا۔ 14 ہزاراے ای اوزاورایس ایس ای کی ریگولرلائزیشن کا پلان طلب کرلیا گیا۔

پنجاب بھرمیں اسکولوں کی جامع میپنگ کرنےکی ہدایت دیتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازنے گرین اسکول پروگرام کےاجراکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ نے پنجاب بھرمیں 603 نان فنکشنل اسکولوں کی بحالی کی ہدایت کے ساتھ ساتھ اسکولوں کی مانیٹرنگ کےلئےایم پی ایز کو ڈیوٹیاں تفویض کرنے کا حکم دے دیا۔

اسکول مینجمنٹ کونسلزکوفعال اورمؤثربنانے اورسرکاری اسکولو ں میں ٹیچرزمیٹنگ، سہ ماہی اسٹوڈنٹ رپورٹ کارڈ کے اجراپراتفاق کیا گیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے اسکول سسٹم ری ویمپنگ کے لیے جامع اسکول ایجوکیشن پالیسی تیارکرنےکی ہدایت بھی کی۔

مریم نواز نے کہا کہ سزااورجزا کے بغیرسسٹم میں بہتری نہیں لائی جاسکتی، ایجوکیشن کےلیے فنڈزکی کمی نہیں آنے دی جائے گی،  ہرضلع میں ارلی چائلڈہڈایجوکیشن سینٹرآف ایکسی لینس قائم کیاجائےگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version