Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیلنجزسے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہو گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہو گا۔

اسلام آباد میں آئی سی سی آئی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بدامنی، سیاسی انتشار اور بے یقینی رہے گی تو کوئی سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرنا ہوگا۔

احسن اقبال نے بتایا کہ ماضی میں معیشت کی بہتری کے لیے برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، گزشتہ حکومت میں ہم نے 5 ترجیحات کا فیصلہ کیا۔

ان 5 ترجیحات پر عملدرآمد کر کے پاکستان کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

چیلنجز سے نمٹنےکے لیے ہمیں ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، 5 بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومت اورعوام کو مل کر کام کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قرضوں کی ادائیگی کے لیے 1000 ارب خسارے کا سامنا تھا، گزشتہ بجٹ میں حکومت پاکستان کے کل محاصل7 ہزار ارب تھے اور قرضوں کی ادائیگی کے لیے 8 ہزار ارب روپے درکار تھے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک غیرمعمولی صورتحال کا سامنا تھا، موجودہ بجٹ پر لوگ تقریر اور تنقید کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں