پشاور: خیبر پختونخواحکومت نے 9 مئی واقعات سمیت دیگر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق 9 مئی واقعات سمیت دیگر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے آج کابینہ اجلاس میں سمری پیش کرکے منظوری لی جائے گی۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 9 مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کرلی گئی ہے، سمری کابینہ سے منظوری کے بعد پشاور ہائی کورٹ سے کمیشن کی درخواست کی جائے گی۔
صوبائی حکومت نے بتایا کہ سمری میں 9 مئی واقعات سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کا 90 دن سے زائد حکومت قائم رہنا اور پی ٹی اٗئی سے بلے کا نشان چھننا بھی سمری میں شامل ہوگا جب کہ فارم 45 اور 47 کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔
