Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کا بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ خان کی شکایت پر نوٹس

شہباز شریف نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو کھلاڑیوں کے مسائل کو خود سننے اور بروقت حل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ خان کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام کو کھلاڑیوں کے مسائل کو خود سننے اور بروقت حل کرنے کی ہدایت کردی۔

چیئرمین یوتھ پروگرام اور وزارت بین الصوبائی رابطہ نے تمام کھلاڑیوں کو تربیت میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

علاوہ ازیں منسٹری آف انٹر پرووینشل کوآرڈینیشن کو ڈپارٹمنٹل اسپورٹس کے لئے گائڈ لائنز بنانے کی ہدایت کی ہے جب کہ تمام ڈپارٹمنس کو کھلاڑیوں کے ساتھ مکمل تعاون فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

اسپورٹس ویمن پلوشہ خاں نے نیشنل بینک کے تمام کھلاڑیوں کو ریجنل آفسز میں طلبی کو تربیت میں روکاٹ قرار دیا تھا جب کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ نیشنل بینک سمیت تمام ڈپارٹمنٹس کو ہدایت جاری کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version