متحدہ عرب امارات میں شدید گرمی کے باعث آج جمعہ کی نماز مختصر کر کے ادا کی گئی۔
حکام نے آج سے ملک بھر میں ماہ اکتوبر تک نماز جمعہ میں خطبات مختصر کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، جس کا مقصد زیادہ سے زہادہ شہریوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھا جا سکے۔
عام طور پر جمعہ کی نماز میں مساجد میں تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوتی اور نمازی باہر سخت دھوپ میں نماز ادا کرتے ہیں۔
آج دبئی کے رہائشی مظفر حبیب نے اپنے قریبی کام کی جگہ سے دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر زابیل کے علاقے میں واقع ایک مسجد میں جمعے کی خصوصی نماز ادا کی۔
انہوں نے متحدہ عرب امارات کی نئی ہدایت پر بہت شکریہ ادا کیا جس نے جمعہ کے خطبے کی لمبائی 10 منٹ تک محدود کردی۔
نماز کے بعد خلیج ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطبہ صرف سات منٹ کا تھا۔ ”یہ میرے جیسے لوگوں کے لیے ایک بڑی راحت تھی۔
واضح رہے کہ جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے حکام نے ملک بھر کے اماموں سے کہا تھا کہ وہ اپنے جمعہ کے خطبے اور نماز کو اکتوبر تک 10 منٹ پر محدود رکھیں۔ یہ ہدایت ملک میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد آئی ہے۔




















