Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تاریخ میں پہلی بار جاپان میں خاتون پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری

جاپان کی کابینہ نے ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کی بطور پراسیکیوٹر جنرل  تقرری کا فیصلہ کیا ہے۔

اُونےموتو ناؤمی خاتون 9 جولائی کو کائی یُوکی او کی جگہ پراسیکیوٹر جنرل کا عہدہ سنبھالیں گی۔

وہ اِس وقت ٹوکیو ہائی پراسیکیوٹرز آفس کی سربراہ ہیں۔ وہ اس عہدے پر بھی فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔

چیف کابینہ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ سرکاری ملازمین کے معاملات، ان کی شخصیت، مہارت اور تجربے کو مدنظر رکھ کر طے کیے جاتے ہیں۔

جناب ہایاشی نے کہا کہ کابینہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ محترمہ اُونےموتو پراسیکیوٹر جنرل کے منصب کے لیے موزوں ترین شخصیت ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی ترقی کو فروغ دینا اور فیصلہ سازی کے عمل میں تنوع کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت زیادہ خواتین سرکاری ملازمین کی بھرتیوں اور تقرریوں کی کوششوں میں معاونت کرے گی۔

متعلقہ خبریں