Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران صدارتی انتخابات: ووٹوں کی گنتی جاری، نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا

ایران میں گزشتہ روز صدارتی انتخابات کی پولنگ مکمل ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ایران میں صدارتی انتخاب کی پولنگ  گزشتہ روز صبح 8 بجے سے شام 6 بچے تک جاری رہی۔

صدارتی انتخابات کے دوران لاکھوں افراد نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے،  انتخانی نتائج کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ایران میں صدارتی انتخابات  میں سعید جلیلی، محمد باقر، مسعود پزشکیان، پور محمدی مد مقابل ہیں۔

مقامی ذرائع کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 20 لاکھ میں سے مسعود پزشکیان نے 50 لاکھ اور سعید جلیلی نے 48 لاکھ ووٹ لیے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد انتخابات کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں