Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جدہ سیزن 2024 کا افتتاح، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

جدہ: ڈپٹی گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل کی زیر سرپرستی جدہ سیزن 2024 کا افتتاح کردیا گیا۔

ڈپٹی گورنر مکہ شہزادہ سعود بن مشعل کی زیر سرپرستی جدہ سیزن 2024 کا افتتاح کردیا گیا ہے جب کہ اس موقع پرکمشنر جدہ  شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی بھی موجود تھے۔

اس سال جدہ سیزن کا سلوگن ’ونس آگین‘ رکھا گیا ہے، افتتاحی تقریب ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ساحلی تفریحی گاہ ’جدہ آرٹ پرومیڈا‘ پر منعقد کی گئی۔

افتتاحی تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جب کہ انتہائی مہارت سے ہزاروں ڈرونز کے ذریعے خوبصورت شوز پیش کیے گئے۔

جدہ سیزن 2024 کی افتتاحی تقریب میں آنے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کے حوالے سے  خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version