Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران میں صدارتی انتخابات دوبارہ ہوں گے

ایران کے صدارتی انتخابات میں کوئی امیدوار مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکا، جس کے باعث دوبارہ انتخابات ہوں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  ایران میں قبل از وقت ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا۔

دوبارہ انتخابات 5 جولائی کو منعقد ہوں گے۔

صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزشکیان اور سعید جلیلی میں مقابلہ ہوگا۔

انتخابات میں مجموعی طور پر تقریباً  دو کروڑ 45 لاکھ لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا جو ایران کی تاریخ میں سب سے کم 40 فیصد ٹرن آؤٹ ہے۔

صدراتی امیدوار مسعود پزشکیان تقریباً ایک کروڑ 4 لاکھ ووٹ  لے کر سب سے آگے رہے جبکہ ان کے مضبوط حریف سعید جلیلی نے تقریباً  95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

متعلقہ خبریں