Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدالت کی جانب سے بھرتیاں کالعدم قرار دینے کے بعد سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ

کراچی: اگست 2023 کے اشتہارات کے مطابق کی گئی بھرتیاں کالعدم قرار دینے کے بعد سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ فیصلہ کرلیا۔

گریڈ 1 سے 15 تک کے سرکاری ملازمتوں کی بھرتیوں پر پابندی کے معاملے پر سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت نے گریڈ 1 سے 15 تک بھرتیوں کے لیے امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے صوبائی حکومت کی جانب سے عدالت میں تجویز پیش کردی ہے جس کے بعد عدالت نے صوبائی حکومت کی تجویز پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت ملازمتوں کے لیے از سرِ نو اشتہارات جاری کرے گی، قانون کے مطابق دوبارہ امتحان اور پھر انٹرویو لیے جائیں گے۔

ایم کیوایم کی درخواست کی سماعت جسٹس ظفراحمد راجپوت نے چیمبر میں کی جس میں ایم کیوایم کے وکیل فروغ نسیم اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے دلائل دیے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم کی درخواست پر اگست 2023 میں ملازمتیں دینے پر صوبے بھر میں حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version