فرانس کے شمال مشرقی علاقے میں ایک شادی کی تقریب کے دوران نقاب پوش مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر تھیون ویل میں ہونے والے اس حملے کا تعلق منشیات کے اسمگلروں کے درمیان معاملات طے کرنے سے ہے۔
فائرنگ کا یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایک استقبالیہ ہال میں پیش آیا جس میں تقریبا 100 افراد موجود تھے۔
دو افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
فائرنگ کے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک شادی کے دوران ہوا تھا۔
پولیسں حکام کے مطابق لوگوں کا ایک گروپ ہال کے سامنے سگریٹ نوشی کرنے کے لئے باہر گیا، اور پھر بھاری ہتھیاروں سے لیس تین افراد آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔




















