بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا۔
میٹرک امتحانات میں طلبہ کے کامیابی کی مجموعی شرح 84 فیصد رہی، ایک لاکھ 43 ہزار 849 طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔
ایک لاکھ 21 ہزار 362 امیدوار کامیاب قرار پائے، امتحانات میں لڑکوں نے میدان مار لیا، تینوں پوزیشن حاصل کرلیے۔ رسدخان نے 1054 نمبر لیکر بلوچستان بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
زین اللہ 1048 نمبر لیکر دوسری پوزیشن، عبدالرحمن، سید عبدالعلیم، شہزاد خان تینوں نے 1047 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
بلوچستان بورڈ کےاعلامیہ کے مطابق جماعت نہم کے کامیاب طلبا کی شرح 74 فیصد رہی، جماعت دہم کے کامیاب طلبہ کی شرح 94 فیصد رہی۔
