روبینہ خالد کا کہنا ہےکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بی بی شہید لازم و ملزوم ہیں۔ ماضی مین اس پروگرام کا نام بدلنے کی کوشش کی گئی۔
لاہور میں چیئرپرسن بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کا پوری دنیا میں ڈنکا بجتا ہے۔ یہ پروگرام بی بی شھید کا ویژن ہے یہ بی بی شھید کے ویژن کا خدوخال ہے۔ اس پروگرام کی خوب صورتی عورتوں کے لیے بہترین پروگرام ہے۔
روبینہ خالد نے کہا کہ جن خواتین کی شناخت نہیں تھی اس پروگرام کے ذریعےعورتوں کو نہ صرف شناخت ملی بلکہ معاشی طور پر بھی مضبوط کیا گیا۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور بی بی شہید لازم و ملزوم ہیں۔ ماضی مین اس پروگرام کا نام بدلنے کی کوشش کی گئی۔ یہ پروگرام اسی طرح چلے گا زوروشور سے چلے گا۔
چیئرپرسن بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے مجھے 2 چیزیں بتائیں کہ کسی کی عزت نفس مجروح کیے بغیر اس پروگرام کے تحت ادائیگی کی جائے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ہدایت ہے کہ ادائیگی میں کٹوتی نہ ہو۔ لوگوں کو پورے پیسے ملنے چاہیےاورعزت کے ساتھ ملنے چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ اگر کسی قسم کی شکایت ہوتی ہے تو ہیلپ لائین پر کال کریں۔ 8171 سے اگرمیسج آئے تو وہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نمبر ہے۔ دوسرے لوگ ہمارے نام پر دھوکہ دہی کوشش کرتے ہیں۔ 93 لاکھ سے زائد افراد اس پروگرام سے مستفید ہورہے ہیں۔ اس پروگرام کو بہترکرنےکے مزید کوشش کررہے ہیں۔ وسیلہ روزگار پروگرام دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں جسکے تحت فنی تربیت بھی دی جائے گی۔
روبینہ خالد نے کہا کہ کافی شکایت تھیں کہ ایجنٹس کی کمی تھی۔ پہلے ہمارا ایک بنک سے معاہدہ تھا اب 6 بنک کو آن بورڈ لیا ہےاس سے شکایات کم ہونگی۔ غربت کسی نہ کسی شکل میں رہے گی ہم پسماندہ ملک میں رہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے سخت وقت میں لوگوں کا ہاتھ پکڑیں۔ گزشتہ حکومت نے ملک کہ ساکھ کی تباہی کی ہے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کر۔
