Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنے کا اعلان

لاہور: بجلی کے بلوں میں اضافہ اور ٹیکسوں کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کا اعلان کردیا۔

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ظالمانہ بجٹ دینے پر حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے جب کہ بجلی بلوں میں اضافہ اور ٹیکسوں سے متعلق دھرنا دیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کہتے ہیں کہ ظالموں کے ہاتھ میں پاکستان کو دے کر مزید برباد نہیں کرسکتے، ہوش کے ناخن لو اور عوام کو ریلیف دو، بجلی بلوں میں کمی کرو۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم جو سیاست کرتے ہیں عوام کی بنیاد  پر کرتے ہیں، لوگوں کو ٹیکسز کے بوجھ تلے دبایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بجٹ میں نئے ٹیکسز کے خلاف دھرنا دیں گے، ملک کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version