کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کم عمر نوجوان ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں وارداتیں کرنے والے ملزمان کی انٹیروگیشن رپورٹ اور ویڈیو بیان بول نیوز نے حاصل کرلیا، جس میں ملزمان نے تسلیم کیا کہ ہم نے اورنگی ٹاؤن 13 نمبر عزیز ملت اسکول کے قریب پر100 واردات کی تھی، شہریوں سے ہم نے گاڑی ، نقدی اور موبائل چھینا تھا،
دوران تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ کراچی ملزمان اورنگی ٹاون کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ، ارسلان نامی شخص کے بھائی کو چھیننے گئے موبائل فروخت کرتے تھے، ارسلان کے بھائی کی موبائل کی دکان ہے۔
ملزمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے تیسرے دوست کو شہریوں نے آگ لگا کر جلا دیا تھا۔
یاد رہے کہ دونوں ملزمان انسداد دہشتگردی سیل کے ہاتھوں دونوں ڈکیت گرفتار ہوئے تھے، گرفتار اسٹریٹ کرمنلز آپس میں دوست اور ساتھ واردات کرتیں تھے۔
انٹروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزمان نے زیادہ تر وارداتیں اپنے علاقے میں کرتے تھے، ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون اور اسلحہ برآمد ہوا، پکڑے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
