Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے غزہ اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ سمیت 55 فلسطینیوں کو رہا کردیا 

اسرائیل نے غزہ کے الشفا اسپتال کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ سمیت 55 فلسطینیوں کو قید سے رہا کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے ’الشفا اسپتال‘ کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کیا۔

غزہ کے وزارت صحت نے ان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ سال الشفا ہسپتال پر چھاپے کے دوران محمد ابو سلمیہ کو حراست میں لیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بین گویر نےالشفا اسپتال کے ڈائریکٹر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ درجنوں دیگر قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37 ہزار 900 افراد شہید ہوچکے ہیں جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے، غزہ جنگ سے اب تک زخمی فلسطینیوں کی تعداد 87,060 زخمی ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے مزید 23 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

متعلقہ خبریں