Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیرس میں چھوٹا طیارہ موٹر وے پر گر کرتباہ، 3 افراد ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ موٹر وے پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں سیاح ہلاک ہوگئے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پریس میں شام 4 بجے کے قریب کولیجئین کے مقام پر اے 4 موٹروے پر ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی اطلاع ملی، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ بجلی کی تار سے ٹکرانے کے بعد نیچے گرا۔

طیارہ گرنے کے بعد موٹر وے کو دونوں سمتوں سے بلاک کر دیا گیا تھا، البتہ حادثے کے دوران کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان ہوا۔

میوکس کے پراسیکیوٹر نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 مرد اور ایک عورت شامل تھی، جب کہ پائلٹ نے گزشتہ سال ہی لائسنس حاصل کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version