امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیک اسمتھ کیس میں عدالت کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے 6 جنوری 2021ء کے جیک اسمتھ کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق صدر کو صدارتی مدت کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر استثنیٰ حاصل ہے۔
امریکی سپریم کورٹ نے استثنیٰ کی شق پر مستقل فیصلے کے لیے کیس واپس لوئر کورٹ کو بھیجتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ لوئر کورٹ طے کرے کہ سابق صدر کے کون سے اقدامات سرکاری اور غیر سرکاری ہیں۔
جیک اسمتھ کیس میں بڑا ریلیف ملنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدالتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ امریکی آئین، قانون اور جمہوریت کی فتح ہے۔
