Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی صدر نے ٹرمپ کے حق میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو خطرناک قرار دے دیا

امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے پر صدر جو بائیڈن کا ردعمل آگیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  جو بائیڈن نے امریکی سپریم کورٹ کی طرف سے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دیے جانے پر عدالتی فیصلے کو خطرناک  قرار دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک خطرناک نظیر قائم کی ہے جو صدور کو بادشاہوں میں تبدیل کرسکتی ہے۔

جوبائیڈن نے امریکی عوام سے نومبر میں ہونے والے الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مسترد کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ اس قوم کی بنیاد اس اصول پر رکھی گئی تھی کہ امریکہ میں کوئی بادشاہ نہیں ہے،  ہم سب قانون کے سامنے برابر ہیں اور صدر سمیت کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے مجرمانہ کیسز میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں ٹرمپ کے حق میں 6 اور مخالفت میں 3 ججوں نے فیصلہ دیا۔

متعلقہ خبریں