چین میں خلائی راکٹ حادثاتی طور پر ٹیسٹ کے دوران تباہ ہوگیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کےمطابق یہ راکٹ چینی صوبے ہینان کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔
چینی کمپنی کی جانب سے بیان میں تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق کمپیوٹر خود بخود بند ہوگیا تھا اور راکٹ ٹیسٹ بینچ کے جنوب مغرب میں ڈیڑھ کلومیٹر دور ایک پہاڑ میں گرا۔
اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔




















