بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 نومبر19 سے نومبر22 تک کراچی کے ایکسپوسینٹر میں شروع ہو گی۔
ذرائع کے مطابق آئیڈیاز 2024 دفاعی نمائش کے انتظامات کی تیاریوں کے حوالے سے اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعلی ہاوس میں طلب کر لیا گیا ہے۔
اجلاس کی صدارت وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سمیت اطلاعات، ٹرانسپورٹ، صحت، داخلہ، بلدیات اور صنعت کے صوبائی وزراء شریک ہونگے۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری ،مئیر کراچی ،کمشنر کراچی ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سی ٹی ڈی، سیکورٹی اور ٹریفک سمیت اعلی افسران شریک ہونگے۔
اجلاس میں ایم ڈی واٹربورڈ ، ڈپٹی کمشنرزایسٹ اورچئیرمین ڈی ایم سی کوبھی مدعو کیا گیا ہے
ذرائع کے مطابق کراچی اجلاس میں چار روزہ دفاعی نمائش کے حوالے سے پولیس کی تعیناتی کے عمل کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق کراچی دفاعی نمائش میں وفاقی وزراء اور مسلح افواج کے سربراہان کی قیادت میں دوست ملکوں کے دفاعی وفود شرکت کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی دفاعی نمائش میں دنیا بھر سے 40 سے زائد ممالک کی اپنی مصنوعات کے ساتھ شرکت متوقع ہے۔
