Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورنگی 5 میں عوام کا کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج، پولیس بے بس

کراچی کے علاقے کورنگی 5 میں شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پریشان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی 5 کے علاقہ مکینوں نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اطراف کے روڈ مکمل طور پر بند کر دیئے۔

سڑکیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کی دو گاڑیوں کو نظر اتش کرنے کی بھی کوشش کی، کے الیکٹرک کا عملہ موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس موقع پر پہنچ چکی ہے مگر وہ بھی حالات کو قابو کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 18 سے 20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے جس کی وجہ سے ہمارا ذہنی سکون غارت ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version