ترجمان پینٹاگون میجرجنرل پٹیرک رائیڈر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان سیکیورٹی تعاون جاری ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان میجرجنرل پٹیرک رائیڈر کا واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ انسدادی دہشت گردی پر پاکستان اور امریکہ کے مل کر کام کرنے کی طویل تاریخ ہے۔
میجرجنرل پٹیرک رائیڈر نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان سیکیورٹی تعاون پر بات چیت جاری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے سیکیورٹی امداد سے متعلق میرے پاس بتانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔




















