Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، ہلاکتیں 120 سے تجاوز کرگئیں

بھارت میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ  مچنے سے کم از کم 121  افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھراس کے ایک گاؤں میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 121 ہو گئی ہے۔

بھگدڑ مچنے سے درجنوں زخمی  بھی ہوئے جن میں سے 28 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تقریب میں شرکت کےلیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع تھی، بھگدڑ مچنے کی وجہ لوگوں  کا غیر معمولی رش تھا۔

متعلقہ خبریں