Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی حکومت کے مستعفی عہدیداروں نے غزہ پر امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار دے دیا

امریکی حکومت کے مستعفی عہدیداروں نے غزہ پر امریکی پالیسی کو ناکام اور تباہ کن قرار  دے دیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق   غزہ معاملے پر اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے پر بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے افسران نے امریکی پالیسی کو ناکام اور فلسطینیوں  کے لیے تباہ کن قرار دے دیا ہے۔

سابق عہدیدار ڈیل کاسٹیلو اور امریکی محکمہ خارجہ کے سابق عہدیدار جوش پاؤل سمیت بائیڈن انتظامیہ سے مستعفی ہونے والے 12 افسران نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

بیان میں  کہا گیا کہ ہم اپنے اس اعتقاد پر متفق اور مضبوط کھڑے ہیں کہ ہمیں آواز بلند کرنی ہے۔

مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ سے متعلق امریکی پالیسی ایک ناکامی اور امریکی نیشنل سیکیورٹی  کے لیے ایک خطرہ ہے۔

اپنے مشرکہ بیان میں مستعفی امریکی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتی کوور اور اسرائیل کو اسلحے کی مسلسل فراہمی نے فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی بدحالی کے معاملے میں ناقابل تردید پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   یہ اخلاقی طور پر قابل مذمت ہیں بلکہ امریکی اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔  اس پالیسی کی تمام ذمہ داری امریکہ پر آ تی ہے اورجس سے امریکی عہدیداروں  کے لیے خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں