برطانیہ میں کل عام انتخابات منعقد ہوں گے جس میں اگلے وزیر اعظم کا فیصلہ کیا جائے گا۔
برطانیہ میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہونے میں صرف 24 گھنٹے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، تقریبا 50 ملین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔
پارلیمنٹ کی 650 نشتوں کے لئے ساڑھے چار ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، ملک بھر میں ووٹنگ کے لئے 40 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
پولنگ صبح 7 بجے سے 10 بجے شب تک بلا تعطل جاری رہے گی، کام پر جانے والے اکثر افراد صبح ہی ووٹ ڈال کر فارغ ہوجائیں گے۔
دن میں عموماً ریٹائرڈ افراد اور گھریلو خواتین ووٹ ڈالنے کے لئے پولنگ اسٹیشن کا رخ کریں گی، الیکشن کے دن لندن میں موسم خوشگوار رہے گا اور دھوپ نکلے گی۔
الیکشن کے بعد 9 جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں منتخب اراکین حلف اٹھائیں گے اور اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔




















