Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی: پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے والے اساتذہ اور سیکریٹری تعلیم کے درمیان مذاکرات کامیاب

کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے اساتذہ اور سیکریٹری تعلیم سندھ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

کراچی پریس کلب کے باہر سندھ بھر سے آئے اساتذہ کئی روز سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دے رہے تھے لیکن آج ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور انہوں نے ریڈ زون کی جانب مارچ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مظاہرین نے سندھ اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی اس دوران پولیس نے انہیں آرٹس کونسل پر روک دیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

واضح رہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ اپنی نوکریوں کو مستقل کرنے کے لیے کئی روز سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کررہے ہیں، تاہم محکمہ تعلیم سندھ نے واضح کیا ہے کہ ایک سسٹم کے تحت ہی تمام ملازمین کو مستقل کیا جائے گا۔

بعد ازاں، سیکریٹری تعلیم سندھ اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان مذاکرات ہوئے، جو کامیاب رہے اور شرکا کو جلد مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی کروائی گئی جس پر انہوں نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version