سمندی طوفان کے باعث بارباڈوس میں پھنسی بھارتی کرکٹ ٹیم نئی دہلی پہنچ گئیں، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم آج صبح خصوصی طیارے سے نئی دہلی ، جہاں لاکھوں کی تعداد میں شائقین کرکٹ نے فاتح ٹیم کا استقبال کیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کو سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، اس دوران کھلاڑی شائقین کرکٹ کے ساتھ انجوائے بھی کرتے رہے اور کپتان روہت شرما نے ہوٹل کے باہر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے خصوصی طیارے کے ذریعے بارباڈوس میں پھنسے ٹیم ارکان، اسٹاف، کھلاڑیوں کی فیملیز اور صحافیوں کو وطن واپس لایا۔
بھارتی وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم کو ناشتے پر مدعو کیا تھا، ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد روہت شرما کی قیادت میں نریندر مودی کی رہائش گاہ پہنچی، ملاقات کے دوران کھلاڑیوں نے اپنے ورلڈکپ تجربات سے بھارتی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ ابتدائی طور پر بھارت کرکٹ ٹیم کو اتوار یعنی ورلڈکپ فائنل کے اگلے روز اپنے ملک کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم سمندری طوفان کی پیشگوئی کے باعث مقامی حکام نے ہوائی سفر بند کردیا جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم بارباڈوس میں ہی پھنس گئی۔
