کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشان حیدر کے 25 ویں یوم شہادت پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں نے بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی مثالی قیادت اور بے مثال جرات و بہادری ہر قیمت پرپاکستان کے دفاع کے لیے مشعل راہ ہے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے کارگل کی جنگ میں لازوال جرات و بہادری کی بدولت تاریخ میں اپنا نام رقم کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا غیر متزلزل عزم اور مادر وطن سے وفاداری کی بدولت تاریخ میں ان کا نام زندہ رہے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہان تھا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی شہادت مادر وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی یاد تازہ کرتی رہے گی۔
