Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ جاری

اسلام آباد: گذشتہ روز کسٹمز کے 51 افسران کے تبادلے ہوئے جب کہ آج ان لینڈ ریونیو سروس کے 100 سے زائد افسران تبدیل ہوئے۔

 ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 19 اور 20 کے 101 افسران کے تبادلے کردیے گئے جب کہ ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 20 کے 74 افسران کو تبدیل کیا گیا اور گریڈ 19 کے 27 افسران کے تبادلے ہوئے۔

ایف بی آر نے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمشنر آر ٹی او زون ون کراچی شازیہ عابد کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں کمشنر آئی آر بے نامی زون تھری کراچی شازیہ میمن اور چیف کمشنر پشاور ظفر اقبال خان کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر کمشنر بھی تبادلوں والوں میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version