Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرداخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے سرگرم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایف آئی اے اوور بلنگ کے خاتمے کیلئے مسلسل سرگرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے خلاف پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کیے جانے کی شکایات پر ایف ائی اے نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ایکشن لے لیا۔

لیسکو نے مبینہ طور پر لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو اوور بلنگ کی ، 200 یونٹس سے کم یونٹس استعمال کرنیوالے صارفین کو 200 سے زائد یونٹس کے بل بھیجے گئے، اوور بلنگ سے پروٹیکٹڈ کیٹگری تبدیل ہونے سے صارفین پر کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے انکوائری شروع کر دی، لیسکو کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز اور ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی کو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز خاں ورک نے کہا کہ لیسکو افسران سے بلنگ کا ڈیٹا اور دیگر تفصیلات طلب کی گئی ہیں، اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اووربلنگ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن  لیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version