Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آج ثابت ہوگیا 9 مئی کو قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے کون تھے، علی محمد خان

علی محمد خان نے کہا ہے کہ آج ثابت ہوگیا 9 مئی کو قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے کون تھے۔  آج جلسہ گاہ میں میں نے بانی چیئرمین کا پیغام دینا تھا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ علی محمد خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب اورکشمیر سے لوگ آج کے جلسے کے لیے آ رہے تھے، ہم نے 9 مئی کو بھی مانا تھا۔

علی محمدخان نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا 9 مئی کو قانون کی دھجیاں بکھیرنے والے کون تھے، آج کے جلسے سے قبل کل مانسہرہ میں ان کی دھجیاں بکھیردی گئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ مانسہرہ جلسے کی چمک آج وزیراعظم ہاؤس میں دیکھنے کو مل رہی ہے، آج جلسہ گاہ میں میں نے بانی چیئرمین کا پیغام دینا تھا۔

علی محمدخان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن بانی پی ٹی آئی پر قربان ہے، آج کا جلسہ آزادی کے لیے تھا، بانی پی ٹی آئی نے کہا میں بھوک ہڑتال پرجاؤں گا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک بھرمیں مظاہرے ہوں گے۔

اس موقع پر قائد حزبِ اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈی سی نے کوئی نشہ کیا ہوا تھا جب جلسے کی اجازت دی، راتوں رات ایریا سیل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version