بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کلگام میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور جوابی کارروائی میں ان کے دو فوجی بھی ہلاک ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو ضلع کلگام کے علاقوں موڈرگام اور فریسال چننیگم میں تلاشی کے بہانے کارروائی کے دوران شہید کیا۔
فریسال چننیگم میں کارروائی کے دوران 4 نوجوانوں کو شہید کیا گیا، موڈرگام میں بھارتی فوجیوں نے دو جوانوں کو شہید کردیا، جوابی کارروائی کے دوران 2 بھارتی فوجی بھی مارے گئے۔
مقبوضہ کشمیر میں انسپکٹر جنرل پولیس ودھی کمار بردی نے بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کاہ کہ ضلع کولگام کے دیہات میں دو مختلف کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے۔




















