Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ کے نو منتخب وزیر اعظم پہلے سرکاری دورے پر کہاں جائیں گے؟

برطانیہ کے حالیہ انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرنے والے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پہلے سرکاری دورے کے لیے اسکاٹ لینڈ کا دورہ کریں گے۔

اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر جان سوینی نے جمعہ کو فون کال کے دوران سر کیئر اسٹامر کو ان کی تقرری پر مبارکباد دی اور انہیں اسکاٹ لینڈ کے دورے کی دعوت دی جسے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے قبول کی۔

اس موقع پر اسکاٹس فرسٹ منسٹر نے کہا کہ نئی حکومت کے ساتھ اسکاٹ لینڈ کے لوگوں کے لیے مشترکہ ترجیحات پر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جان سوینی  نے مزید کہا کہ میں ہماری حکومتوں کے درمیان مثبت تعلقات قائم کرنے کے لیے وزیر اعظم کے عزم کا خیرمقدم کرتا ہوں

سکاٹش حکومت ایک بہتر سکاٹ لینڈ کی تعمیر کے لیے برطانیہ کی حکومت کے ساتھ تعمیری کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

20 سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ کی کسی سیاسی پارٹی نے چھوٹی ریاستوں سے کامیابی حاصل کی ہے اسکاٹ لینڈ  سے لیبر پارٹی نے 37 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے

متعلقہ خبریں