Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک آرمی کا کےٹو بیس کیمپ سے کامیاب ریسکیومشن، کوہ پیماثمینہ بیگ کو ریسکیو کیا گیا

پاکستان آرمی کا کےٹوبیس کیمپ سےکامیاب ریسکیومشن، کوہ پیماثمینہ بیگ کوبگڑتی صحت کےپیش نظرکے ٹو بیس کیمپ سے ریسکیو کیا گیا۔

کوہ پیماثمینہ بیگ بین الاقوامی سطح کی کےٹومہم جوئی کاحصہ تھیں، ثمینہ بیگ مہم جوئی پرپاک اطالوی مشترکہ خواتین ٹیم کی قیادت کررہی تھیں۔

ثمینہ بیگ مہم جوئی میں پاکستان، اٹلی کے کوہ پیماؤں کی ٹیم کاحصہ تھیں۔ ثمینہ بیگ کو5جولائی کوصحت خراب ہونےپرکوہ پیمامشن چھوڑنا پڑا۔

ابتدائی طورپرثمینہ بیگ کو کے ٹوبیس کیمپ منتقل کیا گیا۔ ثمینہ بیگ کوگھوڑے پرواپس اسکولی گاؤں لے جایا گیا۔ پاکستان آرمی ایوی ایشن کی فلائٹ موسم کی خرابی کی وجہ ممکن نہ ہوسکی۔

ثمینہ بیگ کواسکولی سے آج صبح 10 بجے بذریعہ سڑک منتقل کرناشروع کیا گیا۔ اونچائی کم ہونے سے ثمینہ بیگ کی صحت میں بہتری آئی ہے۔

پاکستان آرمی کےڈاکٹرزکی ٹیم بھی سی ایم ایچ اسکردومیں تیارہے۔ ثمینہ بیگ کی اسکردوسے مزید منتقلی کا فیصلہ صحت کے جائزے کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version