Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرانسیسی وزیر اعظم نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا

فرانسیسی وزیراعظم گبرائیل اٹل نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

فرانسیسی  میڈیا کے مطابق گبرائیل اٹل نے جنوری میں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالا تھا۔

دوسری جانب فرانس میں پارلیمانی انتخابات  میں ٹرن آؤٹ کا45سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،قبل از  وقت پارلیمانی انتخابات میں 67.5 فیصد ووٹ کاسٹ ہوئے۔

فرانس کے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی جماعتوں کے اتحاد نے قوم پرست انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں پر واضح اکثریت حاصل کرلی۔

دائیں بازو کی قوم پرست  اور انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے اقتدار میں آنے کا خواب چکنا چور  ہوگیا جس سے  فرانسیسی شہریوں خصوصاً مہاجرین اور مسلمان شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ابتدائی نتائج کے مطابق بائیں بازو کی جماعت پاپولر فرنٹ  کو پارلیمنٹ میں   180 سے 215 سیٹیں ، انتہائی دائیں بازو کی قوم پرست جماعت نیشنل ریلی کو 120 سے 150  اور  صدر میکرون کی جماعت  کو 150 سے 175 سیٹیں ملیں گی۔

سوشلسٹ پارٹی و دیگر جماعتوں کی اسمبلی میں 60 سے 70  نشستیں ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version