امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن میں آخری دم تک لڑوں گا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹ اراکین کانگریس کے نام خط میں امریکی صدر جو بائیڈن نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دوں گا۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ پارٹی ووٹرز نے ہی مجھے صدارتی امیدوار چنا ہے۔
جو بائیڈن نے مزید لکھا کہ ہم جمہوریت کے لیے کیسے کھڑے ہوں گے جب تک ہم متحد نہ ہوں گے۔پارٹی متحد ہو کر آگے بڑھے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو ہرائے۔




















